2 ستمبر 2012 - 19:30

خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر انچیف بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ باور تین سو تہتر ایئر ڈیفنس سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ سسٹم کی جگہ لے گا۔

ابنا:بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے آج پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے باور تین سو تہتر سسٹم بنانا شروع کردیا ہے جس کی توانائیاں روسی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ سے کہیں زیادہ ہیں۔ بریگيڈیر اسماعیلی نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ نہ دئےجانے کے بعد ایرانی ماہرین نے روسی ایس تھری ہنڈرڈ سے ملتا جلتا  باور تین سو تہتر میزائيلی سسٹم بنانا شروع کیا جس کی توانائياں بھی زیادہ ہیں۔ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے کہا کہ اس ہیڈکوارٹر کے ماہرین نے اسمارٹ ایئر ڈیفنس سسٹم بھی بنالیا ہے اور یہ مکمل طرح سے ایران میں تیار کیا گيا ہے اور اس سے پورے ملک میں ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کو ہماہنگ کرنے کا کام لیاجارہا ہے۔.......

/169